ریاست کرناٹک کے گلبرگہ اور لاتور کے درمیان نئی ریلوے لائن کے لئے وزارت ریلوے نے سروے کی منظوری دے دی ہے۔
گلبرگہ: لاتور گلبرگہ ریلوے لائن کو ملی منظوری 187 کلومیٹر طویل ریلوے لائن کرناٹک اور مہاراشٹر کے درمیان رابط فراہم کر ے گی۔ کرناٹک کے گلبرگہ اور مہاراشٹر کے لاتور کے درمیان نئی ریلوے لائن کی تنصیب کے لئے 24 اور 25 نومبر سے سروے شروع کیا گیا ہے۔
اس ریلوے لائن کے لئے کئی برسوں سے عوام مطالبہ کرتے آرہے ہیں۔ گلبرگہ ببلاد ریلوے اسٹیشن، الند، عمرگہ، نیلگانہ، اننت وال، شیرور، بھتنگلی کی راہ سے گذرنے والی ریلوے لائن لاتور پہنچے گی۔ ریلوے لائن کی تنصیب ممکن ہے یا نہیں، اس کا جائزہ لینے کے لئے عہدیدار سروے کر رہے ہیں۔
بیدر کے رکن پارلیمنٹ بھگونت کھوبا نے گلبرگہ اور لاتور کے درمیان ریلوے لائن کو منظور ی دینے پر وزیر ریلوے پیوش گوئیل سے اظہار تشکر کیا ہے۔
بیدر حلقہ لوک سبھا کے علاقہ الند سے ریلوے لائن گذرنے والی ہے۔ اس لائن کے سروے کی منظوری ملنے والی ہے۔ بھگونت کھوبا نے بتایا ہے کہ مرکزی وزرات ریلوے کے عہدہ داران کی ٹیم سروے کر ے گی۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر، صنعت کار، اے پی ایم سی، بس ڈپو، ٹرانسپورٹ آپریٹرس کے ساتھ ٹیم تبادلہ خیال کر ے گی۔