کرناٹک کے ضلع یادگیر میں کورونا متاثرین کی تعداد میں ایک طرف جہاں ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب آج مسرت کی بات یہ رہی کہ 149 کورونا مریض صحتیاب ہوکر ڈسچارج ہوئے ہیں۔
ریاست کرناٹک کے محکمہ صحت اور خاندانی بہبود کے مطابق یادگیر میں کورونا کے 64 کورونا کے نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
ضلع میں آئے 64 نئے کورونا مریضوں کو ملا کر یادگیر ضلع میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے لوگوں کی تعداد 3601 ہوگئی ہے۔