اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ میں بڑے پیمانہ پر کرناٹک راجیہ اتسو کا اہتمام

گلبرگہ میں 66ویں کرناٹک راجیہ اتسو کے موقع پر سیاسی، سماجی و ملی تنظیموں کے علاوہ تعلیمی اداروں کی جانب سے مختلف تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔

گلبرگہ میں بڑے پیمانہ پر کرناٹک راجیہ اتسو کا اہتمام
گلبرگہ میں بڑے پیمانہ پر کرناٹک راجیہ اتسو کا اہتمام

By

Published : Nov 2, 2021, 4:02 PM IST

کرناٹک کے گلبرگہ میں 66 ویں راجیہ اتسو کے موقع پر مختلف علاقوں میں پروگرامز منعقد کئے گئے۔ ضلع نگر وزیر مرگیش نرانی نے پولیس پریڈ میدان پرچم کشائی انجام دی۔

گلبرگہ میں بڑے پیمانہ پر کرناٹک راجیہ اتسو کا اہتمام

اس موقع پر مختلف مقامات پر ضلع انتظامیہ، سیاسی و سماجی جماعتوں اور تعلیمی اداروں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ راجیہ اتسو کے موقع پر منعقدہ پروگرامز میں اسکول و کالج کے طلبا کی جانب سے سڑکوں پر رنگولی بناکر شہر کو پاک صاف رکھنے کی ترغیب دی گئی اور کنڑا زبان، تہذیب و ادب کو فروغ دینے کی گئی کوشش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ: شیڈول کاسٹ اسکولز کے اساتذہ کو تنخواہ دینے کا مطالبہ

طلبا نے حکومت سے کنڑا زبان کی ترقی کےلیے مناسب اقدامات کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ اس دوران سٹی کارپوریشن کے جانب اجتماعی رنگوں کے ذریعے گلبرگہ کو کلین سٹی بنانے کی مہم چلائی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں طلبا، نوجوان اور دیگر تنظیموں کے ذمہ داروں نے شرکت کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details