اردو

urdu

ETV Bharat / city

مستحق طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

زم زم ہال میں منعقد ایک تقریب میں بی بی ایم پی بنگلور کارپوریشن ویلفیئر اسکیم کے زیر اہتمام غریب اور مستحق طلبا میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

laptop-distribution-among-poor-and-deserving-students-in-bangluru
مستحق طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

By

Published : Feb 3, 2020, 1:59 AM IST

Updated : Feb 28, 2020, 11:10 PM IST

بنگلور شہر کے ناگوار، ٹینری روڈ اور اطراف کے علاقوں میں رہائش پذیر کل 25 غریب اور مستحق طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے.

مستحق طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم

زم زم ہال میں منعقد ایک تقریب میں بی بی ایم پی بنگلورو کارپوریشن کی ویلفیر اسکیم کے تحت مقامی کارپوریٹر نے سرکاری افسران کی موجودگی میں آٹو اور ٹیکسی سبسیڈی کے علاوہ غریب طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے.

اس موقع پر طلباء نے بتایا کہ گریجویشن کی پڑھائی کے دوران انہیں لیپ ٹاپ کی سخت ضرورت ہوتی ہے جو اس ویلفیئر اسکیم کے تحت انہیں دیئے گئے.

15 غریب اور مستحق افراد کو بی بی ای پی بہبودی اسکیم کے تحت آٹو اور ٹیکسی کی سبسیڈی بھی دی گئی. نہایت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیکسی سبسیڈی پانے والوں نے کہا کہ یہ ہمارے روزگار میں بہتری لانے کے لیے انتہائی مفید ہے.

اس موقع پر طلباء کے والدین نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کا شکریہ ادا کیا. علاقہ کے ذمہ داران نے بھی ایسی خدمات اور فلاحی کاموں کی ستائش کی.

Last Updated : Feb 28, 2020, 11:10 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details