گلبرگہ میں واقع حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز کی درگاہ میں واقع گیارہ سیڑھی کے بارے میں درگاہ کے ایک خادم نے بتایا کہ 'ہند میں دو بڑی بزرگ شخصیات ہیں۔ ایک اجمیر میں حضرت خواجہ غریب نواز اور دوسرے گلبرگہ میں حضرت خواجہ بندہ نواز گیسو دراز ہیں۔ ان دونوں بزرگوں کی درگاہ پر ہر مذاہب کے افراد آتے ہیں۔'
انہوں نے بتایا کہ یہاں سیڑھی پر ہر ایک شاہ گدا اپنی اپنی مرادیں لے کر آتا ہے اور اس سیڑھی پر بیٹھتا ہے۔ ساتھ ہی بیرون ممالک سے بھی افراد خواجہ گیسو دراز کی درگاہ پر آتے ہیں۔