اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کا اجلاس - Muslim in Karnatak

ریاست کرناٹک کے ہاویری شہر کے سرکاری اردو پرایمری اسکول میں کرناٹک گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر اسوسی ایشن (کے ایس جی میوا) کی جانب سے ضلع سطح کے رکن کا اجلاس منعقد کیا گیا۔

کرناٹک گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کا اجلاس

By

Published : Jul 4, 2019, 8:52 PM IST

اس موقعہ پر کے جی یس میوا کے ریاستی صدر عبدالرحیم قاضی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ کرناٹک گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر اسوسیشن کی شروعات ریاست کرناٹک دھاروڈ سے ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس تنظیم کا اہم مقصد تمام مسلم گورنمنٹ ایمپلائز کو اتحاد کر کے مسلم طبقے کو تعلیمی میدان میں ترقی کرنے کے لئے طلبہ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور آئی ایس، آئی پی ایس کوچ دینے اور ریاستی مرکزی حکومت کے جانب سے اقلیتوں کو ملنے والی سہولیات کے متعلق معلومات فراہم کرنے کی کوشش کرنا ہے۔

کرناٹک گورنمنٹ مسلم ایمپلائز ویلفیر ایسوسی ایشن کا اجلاس

انہوں نے مذید کہا کہ آج کے دور میں ہر ایک کا اعلی تعلیم یافتہ ہونا بہت ضروری ہے۔ اس لئے تنظیم کےذریعے ریاست بھر کے ہر ضلع، تعلقہ سطح پر اس تنظیم کوشروع کیا جا رہا ہے۔ جس سے اقلیتوں کے لئے ترقیاتی کام کر سکیں۔

اس موقعہ پر ضلع صدر محمد اعلی ہولالی، جنرل سیکرٹری محمد فاروق اکی، قاضن ریاض احمد کندگول، ایس کے ہونالی، خواجہ محدین جنیٹ سکریٹری، امتیاز ہانچن منی، اور دیگر موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details