اردو

urdu

ETV Bharat / city

کانگریس کے رکن راجیہ سبھا نے استعفی دیا - کانگریس میں تبدیلی

کانگریس کے کرناٹک سے راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ کے سی رام مورتی نے پارٹی میں مسائل کے حل کے لیے تبدیلی نہ لانے کا الزام لگاتے ہوئے آج ایوان سے استعفی دے دیا۔

کانگریس کے رام مورتی کا استعفیٰ

By

Published : Oct 16, 2019, 11:47 PM IST

ذرائع نے بدھ کو بتایا کہ مسٹر رام مورتی نے اپنا استعفی نائب صدر سکریٹریٹ کو سوپنا۔ راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم ونکیا نائیڈو نے مسٹر رام مورتی کا استعفی منظور کرلیا ہے۔ حال ہی میں کانگریس کے راجیہ سبھا کے رکن بھونیشور کالیتا اور سنجے سنگھ نے بھی ایوان کی رکنیت سے استعفی دے دیا تھا۔ بعد میں یہ دونوں لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہوگئے ہیں۔

مسٹر رام مورتی نے استعفی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی اور دیگر رہنماؤں کو پارٹی میں مسائل کے بارے میں مطلع کیا تھا۔ انہوں نے کہا، "میں نے پارٹی میں کچھ تبدیلیوں کی توقع کی تھی اور اس کے لیے ایک سال تک انتظار بھی کیا، لیکن کچھ بھی نہیں ہوا۔ اس سے پریشان ہوکر میں نے کانگریس اور راجیہ سبھا سے استعفی دینے کا فیصلہ کیا۔ "

انهوں نے مزیدکہا، "میں نے ابھی بی جے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن اگر بی جے پی میری خدمات چاہتی ہے تو ایسا ہو سکتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details