اردو

urdu

ETV Bharat / city

لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر مرغا بنایا

ریاست کرناٹک کے گلبرگ شہر میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو پولیس مختلف قسم کی سزا دے رہی ہے۔

یوگا کراتی پولیس
یوگا کراتی پولیس

By

Published : Apr 6, 2020, 4:41 PM IST

لاک ڈاون کے دوران بے وجہ گھومنے اور سڑکوں پر بھٹکتے ہوئے پکڑے جا رہے لوگوں کو پولیس یوگا کرا رہی ہے، پولیس کے مطابق یہ اپنے آپ میں ایک طرح کی سزا ہے جو لاک ڈاون کی خلاف ورزی کرنے والوں کو انتباہ کے طور پر دی جا رہی ہے۔

یوگا کراتی پولیس

ان میں زیادتر تعداد نوجوانوں کی ہے جو لاک ڈاون کے اصول وضوابط کو بالائے طاق رکھ کر بے وجہ سڑکوں گھوم رہے ہیں۔

ایسے لوگوں کے خلاف پولیس نہ صرف ان سے یوگا کرا رہی ہے بلکہ ان سے سڑک کی صاف صفائی بھی کروا رہی ہے، اسی ضمن میں شہر کے گنج چوک پولیس آوٹ پوسٹ کے قریب نوجوانوں کو پولیس نے یوگا کروایا اور ان سے سڑک کی صفائی کروای۔

اس دوران پولیس نے کئی نوجوان کو مرغا بھی بنایا اور انہیں بنا وجہ سڑکوں پر نہیں نکلنے کی صلاح دی ساتھ ہی انہیں انتباد دیا کہ بلا ضرورت گھونے پھرنے پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details