گزشتہ سال اگست کے مہینے میں کرناٹک وقف بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر محمد یوسف کے انتقال کے بعد سے چئیرمین کی جگہ خالی ہے، جسے پُر کرنے کی گزشتہ کئی مہینوں سے کوششیں جاری ہیں۔ حالانکہ متولی زمرے سے ایک متولی کے لیے انتخاب لازمی ہے۔
کرناٹک وقف بورڈ چیئرمین کے انتخاب کی تاریخ طے - urdu news
کرناٹک وقف بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ اسی مہینے یعنی 22 اکتوبر کو تمام ارکان کی موجودگی میں وقف بورڈ کے چیئرمین کا انتخاب عمل میں آئے گا، جسے بنگلور کے ریجنل کمشنر اوقافی رولز کے تحت انجام دیں گے۔

کرناٹک وقف بورڈ چیئرمین کے انتخاب کی تاریخ طے
تاہم موجودہ وقف بورڈ نے ایک میٹنگ کے دوران یہ فیصلہ لیا ہے کہ وقف بورڈ کے موجودہ ارکان میں سے کسی ایک رکن کو چئیرمین منتخب کیا جائے۔
اس سلسلے میں محکمۂ اقلیتی بہبود کے انڈر سیکرٹری کی جانب سے کرناٹک وقف بورڈ کے تمام ارکان کو نوٹس روانہ کردیا گیا ہے کہ دارالحکومت بنگلور کے دار الاوقاف میں انتخابی تقریب منعقد کی جائے گی۔