اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک: وقف بورڈ کی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل - مسجد میں صرف نماز کی نیت سے آئیں

جون 8 سے ملک میں تمام عبادت گاہوں کو کھولا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے بھی باجماعت نماز ادا کرنے کے لیے چند ہدایات دی گئی ہیں۔

وقف بورڈ  چیئرمین کی اپیل
وقف بورڈ چیئرمین کی اپیل

By

Published : Jun 7, 2020, 4:54 PM IST

وقف مشاورتی کمیٹی یادگیر کے چیئرمین غلام جیلانی افغان نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 8 جون سے تمام مساجد کو کھولنے کے احکامات کے بعد ریاستی وقف بورڈ کرناٹک نے بھی احتیاطی ہدایات جاری کی ہیں، جس کو ہم نے ضلع کے تمام مساجد کے صدر اور ذمہ داران کو روانہ کی ہیں۔

وقف بورڈ چیئرمین کی اپیل

انہوں نے کہا کہ ضلع یادگیر کے تمام مساجد کے ذمہ داران سے اپیل کرتا ہوں کہ کرناٹک وقف بورڈ اور ریاستی حکومت کے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے جو احتیاطی اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے اس پر سختی کے ساتھ عمل کریں۔

انہوں نے مصلیان سے بھی اپیل کی کہ 60 سال سے زائد عمر کے بزرگ حضرات مسجدوں میں نہ آئیں اور دس سال سے کم عمر کے چھوٹے بچے مسجدوں کو نہ آئیں، وہ اپنے اپنے گھروں میں ہی نماز ادا کریں۔

جو احباب مسجد میں نماز کے لئے آ رہے ہیں وہ تمام ضرورتوں سے فارغ ہو کر اور گھر میں ہی وضو بنا کر مسجد میں صرف نماز کی نیت سے آئیں۔

انہوں نے ضلع کے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کے ریاستی اور وقف بورڈ کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر عمل کریں اور حکومت کا تعاون کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details