ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے کرناٹکا یونین آف ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی کے صدر آندودھر نے آج یادگیر ضلع نگراں وزیر شنکر کو ایک میمورنڈم پیش کیا، جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کو دیکھتے ہوئے لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے جس کی وجہ سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ صحافیوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
کورونا کے اس دور میں کئی صحافی بھی اپنی جان گنوا چکے ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے صحافیوں کی تنظیم کی جانب سے ان نازک حالات میں ہر صحافی کو دس ہزار روپیے ریاستی حکومت کی جانب سے امداد دینے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے علاوہ کورونا وائرس سے متاثر صحافیوں کا علاج الگ روم میں کرانے کی بھی اپیل کی۔
اس موقع پر کرناٹکا یونین ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے کہا کہ آج یادگیر ضلع نگراں وزیر شنکر کو ہم نے ایک میمورنڈم پیش کیا ہے، جس میں صحافیوں کے مسائل سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔