اردو

urdu

یادگیر میں صحافیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے لیے وداعی تقریب کا انعقاد کیا

By

Published : Jun 5, 2021, 7:34 PM IST

یادگیر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت نے کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں پر تین سال سے زائد کا عرصہ گزارا ہے اور تین سالوں میں تمام صحافی احباب نے ہمارا بھرپور تعاون کیا ہے۔جس کے لئے میں ضلع کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں.

یادگیر میں صحافیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے لیے وداعی تقریب کا انعقاد کیا
یادگیر میں صحافیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے لیے وداعی تقریب کا انعقاد کیا

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت کا ٹرانسفر ہونے پر کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن ضلع یادگیر کی جانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا۔

اس موقع پر کنڈا روزنامہ کے صحافی لکشمی کانت کلکرنی نے استقبالیہ خطاب میں کہا کہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت کی خدمات کو ضلع یادگیر کی عوام ہمیشہ یاد رکھے گی کورونا کے پہلے لہر میں انہوں نے اپنی نمایاں خدمات انجام دی تھیں اور پھر کورونا کی اس دوسری لہر میں بھی انہوں نے ضلع یادگیر میں کورونا پر قابو پانے کے لیے کیے جارہے اقدامات میں بھرپور تعاون کیا۔

یادگیر میں صحافیوں نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کے لیے وداعی تقریب کا انعقاد کیا
انہوں نے کہا کہ کورونا کی پہلی لہر میں وہ خود بھی کورونا سے متاثر ہوئے تھے لیکن وہ ہسپتال میں رہتے ہوئے بھی ضلع میں کورونا سے متعلق کئے جارہے کاموں پر نظر رکھ رہے تھے۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت نے کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے ذمہ داران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے یہاں پر تین سال سے زائد کا عرصہ گزارا ہے اور تین سالوں میں تمام صحافی احباب نے ہمارا بھرپور تعاون کیا ہے۔جس کے لئے میں ضلع کے تمام صحافیوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ صحافیوں کی عزت کی ہے اور صحافت کو میں پسند کرتا ہوں۔ صحافی احباب آج کے کورونا کے ماحول میں رات دن اپنی ڈیوٹی کر رہے ہیں، یہ قابل قدر بات ہے ۔انہوں نے صحافیوں سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ آپ تمام احباب ویکسین لے اور اپنی صحت کا خیال رکھیں، سماجی فاصلہ رکھیں اور ماسک لگائے رکھیں۔

اس موقع پر کرناٹک یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے صدر آندودھر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پرکاش راجپوت کو تہنیت پیش کی اور ان کے دور میں کیے گئے کاموں کی ستائش کی۔

اس موقع پر انل دیش پانڈے، راجیش پاٹل، روی کمار، لکشمی کانت کلکرنی، گوگل سوامی کے علاوہ دیگر صحافی احباب موجود تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details