کرناٹک میں تقریباً تین ہزار نئے کورونا کیسز ،35 ہلاک - کرناٹک میں تقریباً تین ہزار نئے کورونا کیسز
کرناٹک میں کورونا کا قہر جاری ہے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران دوہزار 960 مریضوں کے سامنے آنے کے بعد اس وبا سے متاثر ہونے والوں کی مجموعی تعداد 8،41،889 ہوگئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں آج کل 2،960 افراد کووڈ-19 کی وبا کا شکار ہوئے ہیں اور اس سے پازیٹو مریضوں کی تعداد 8،41،889 ہوگئی.
ریاست میں کووڈ-19 سے صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں گراوٹ دیکھی گئی ہے. آج 2،701 مریض صحتیاب ہوئے ہیں اور اب تک صحتیابی کے بعد ڈسچارج ہونے والے مریضوں کی تعداد 7،97،204 ہوئی ہے.
کووڈ-19 کے فعال کیسز کی تعداد 33،319 ہے اور 901 مریض آئی سی یو میں زیر علاج ہیں اور 35 مریض اس سے ہلاک ہوئے ہیں.
محکمہ صحت کے تازہ بلیٹن کے مطابق پچھلے 24 گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 2.68 رہی جب کہ فوت ہونے والوں کی شرح 1.18 ہے.