ریاست کرناٹک میں مسلم متحدہ محاذ' کی جانب سے ایک پریس کانفرنس منعقد کیا گیا جس میں تنظیم کے عہدے داروں کے علاوہ علماء اکرام و دانشوران نے شرکت کی۔
اس موقع پر مولانا یوسف کنہی نے ایم ایل ایز پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کے دوران مقامی ایم ایل ایز اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں پوری طرح سے ناکام ہیں۔
مسلمانوں پر ہورہے مظالم پر مسلم سیاسی رہنما محض تماشائی انہوں نے کہا کہ ایم ایل ایز اور خاص کر مسلم عوامی نمائندوں کی ناکامی اور اس وباء کے سبب مسلمانوں پر ہورہے حملوں پر ان کی خاموشی افسوسناک ہے۔
اس موقع پر مسلم متحدہ محاذ کے کنوینر مسعود عبد القادر نے بتایا کہ لاک ڈاؤن کے دوران چند فرقہ پرست طاقتیں کورونا وائرس کی وباء کو فرقہ وارانہ رنگ دینے میں لگی ہوئی ہیں جس کے نتیجہ میں ریاست بھر میں نفرت کا ماحول بنا ہوا ہے اور متعدد مقامات پر مسلمانوں پر حملے ہورہے ہیں۔