کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم نے بتایا کہ' وقف بورڈ سے متعلق یہ بات عام ہے کہ وہ ریاست بھر کی اوقافی جائیدادوں کے تحفظ اور غیر قانونی طور پر قبضہ شدہ جائیدادوں کو حاصل کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہے، انہوں نے اس تعلق سے کہا کہ' وقف بورڈ کی سردمہری و لاپرواہی کی وجہ سے 70 فیصد اوقافی جائیدادیں غیر قانونی قبضوں میں چلی گئی ہیں'۔
کرناٹک اقلیتی کمیشن نے وقف بورڈ کی سرد مہری پر ایڈوائزری بھیجی - وقف بورڈ کی سردمہری و لاپرواہی
کرناٹک اقلیتی کمیشن کو کرناٹک وقف بورڈ کی جانب سے کئی شکایات موصول ہوئی ہیں۔ شکایات یہ بھی ملی ہیں کہ اوقافی جائیدادوں کے معاملات کو حل کرانے کے تئیں وقف بورڈ سنجیدہ نہیں ہے، لہذا اقلیتی کمیشن اس پر نوٹس لے۔
کرناٹک اقلیتی کمیشن نے وقف بورڈ کی سرد مہری پر ایڈوائزری بھیجی
کرناٹک اقلیتی کمیشن کے چیئرمین عبد العظیم کی جانب سے وقف بورڈ کو روانہ کی گئی ایڈوائزری میں ریاست بھر کے ضلعی سطح پر 'وقف ٹاسک فورس' کا قیام و دیگر اہم مشورے شامل ہیں۔