اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: گئو کشی مخالف بل کی مذمت - Karnataka govt criticized

ریاست کرناٹک میں گئو کشی مخالف بل کو منظوری دیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صدر نے حکمراں جماعت سمیت 'نام نہاد' سیکولر پارٹیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا۔

کرناٹک: گو کشی بل کی مذمت
کرناٹک: گو کشی بل کی مذمت

By

Published : Feb 11, 2021, 4:40 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کے صدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاستی حکومت نے گئو کشی مخالف بل منظور کر کے یہ بتا دیا ہے کہ وہ کسانوں اور غریبوں کے ساتھ نہیں ہے۔'

کرناٹک: گو کشی بل کی مذمت

انہوں نے کہا کہ 'صرف نام کی سیکولر پارٹیوں سے اب مسلمانوں، دلتوں اور کسانوں کو ہوشیار رہنا ہوگا۔'

پارٹی کے صدر سید اسحاق خالد نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی پوری ریاست میں اس بل کے خلاف احتجاج کرے گی اور اس بل کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس بل سے سب سے زیادہ پریشان کسان ہوں گے جو پہلے ہی مختلف کسان مخالف قوانین کی وجہ سے پریشان ہیں۔

مزید پڑھیں؛ اپوزیشن، زرعی قوانین کو منسوخ کرانے پر بضد

سید اسحاق کے مطابق 'ریاست کرناٹک کی حکومت نے اس بل کو منظور کروا کر لوگوں کی پریشانیوں میں اضافہ کیا ہے، اس بل سے کسی کا بھی بھلا نہیں ہونے والا ہے۔'

انہوں نے بل کے حوالے سے سیکولر پارٹیوں کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے عوام سے 'نام نہاد سیکولر پارٹیوں سے ہوشیار' رہنے کی اپیل کی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details