اردو

urdu

ETV Bharat / city

ٹیپو جینتی پر سیاست

ریاست کرناٹک کے میں بی جے پی کے اقتدار میں آتے ہی حکومت نے 'ٹیپو جینتی' نہ منانے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر ای ٹی وی بھارت نے عام وخاص افراد سے رائے جاننے کی کوشش کی۔

فائل فوٹو

By

Published : Aug 1, 2019, 3:25 PM IST

خیال رہے کہ 'ٹیپو جینتی' کانگریس کے وزیر اعلی سدارامیا کی جانب سے سنہ 2015 سے شروع کی گئی تھی جو سرکاری طور پر منائی جا رہی تھی۔ جسے بی جے پی نے منسوخ کردیا ہے'۔

ٹیپو جینتی پر سیاست

اس سلسلے میں کانگریس نے بی جے پی کے اس اقدام کو فرقہ وارانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اقلیتی مخالف قدم ہے جسے بی جے پی نے تعاصب کی نگاہوں سے دیکھ رہی ہے'۔

جبکہ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ بی ایس یدیورپا نے اور سابق وزیر اعلیٰ جگدیش شیٹر و سابق نائب وزیر اعلیٰ آر اشوکا نے بھی نہایت خوش دلی کے ساتھ پہلے ٹیپو جینتی منائی ہے۔

ریاست بھر میں شہرت یافتہ سماجی کارکن و پانچ دفعہ ریاستی اسمبلی کے رکن رہ چکے واٹال ناگراج نے ای ٹی وی سے کو بتایا کہ ٹیپو جینتی کے متعلق بی جے پی کا فیصلہ ایک ناانصافی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کی یوم پیدائش وہ گذشتہ 15 برسوں سے مناتے آرہے ہیں، اور واٹال ناگراج ہی کے زور دینے پر اس وقت کے ریاستی وزیر قمر الاسلام کی کوششوں سے اس تقریب کو سرکاری طور پر منایا جانے لگا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیپو سلطان ایک بہادر و شہید ہے جس نے ملک کی آزادی کے خاطر اپنے بچوں کو گروی رکھا اور ریاست کے کرشنا راج ساگر ڈیام کی بنیاد بھی ٹیپو سلطان نے ہی رکھی تھی۔

معروف سماجی کارکن تنویر احمد کہتے ہیں کہ ٹیپو جینتی کے متعلق بی جے پی کا رویہ صرف ایک سیاست پر مبنی ہے، انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان ایک واحد سپاہی ہے جس نے انگریزوں کے خلاف جنگ کی شروعات کی اور بھارت کی آزادی کے لیے سب سے پہلے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیپو سلطان کا لوہا برٹش و فرینچ بھی مانتے ہیں اور کسی حکومت کے ماننے یا نہ ماننے سے ٹیپو سلطان کی شہرت میں فرق نہیں پڑتا کہ وہ کسی تعریف کا محتاج نہیں'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details