اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک کارپوریشن انتخابات: بی جے پی کو اکثریت

کرناٹک کے کارپوریشن انتخابات میں بی جے پی نے شاندار مظاہرہ کیا ہے۔ بیلگاوی اور ہبلی۔دھارواڑ میں بی جے پی کو واضح اکثریت حاصل ہوئی تاہم گلبرگہ میں وہ دوسرے نمبر پر ہے۔ گلبرگہ میں کانگریس کے سب سے زیادہ امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ کرناٹک کارپوریشن انتخابات میں مجلس اپنا کھاتا کھول کر 4 سیٹوں پر کامیاب رہی۔

کرناٹک کارپوریشن انتخابات: بی جے پی کو اکثریت
کرناٹک کارپوریشن انتخابات: بی جے پی کو اکثریت

By

Published : Sep 7, 2021, 5:48 PM IST

کرناٹک میونسپل کارپوریشن انتخابات میں برسر اقتدار جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی نے 2 میونسپل کارپوریشنز بیلگاوی اور ہبلی۔دھارواڑ میں واضح اکثریت حاصل کی ہے جب کہ گلبرگہ کارپوریشن میں بی جے پی دوسرے نمبر پر رہی۔

وزیراعلیٰ باسوراج بومائی نے انتخابی نتائج کو ایک نمونہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ تینوں کارپوریشنز پر بی جے پی کا قبضہ ہوگا۔

کرناٹک اسٹیٹ الیکشن کمیشن کے مطابق 58 سیٹوں والی بیلگاوی میں بی جے پی نے 35، کانگریس نے 10، آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین نے ایک اور 12 آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی۔ 82 نشستوں والی ہبلی-دھارواڑ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی نے 39، کانگریس نے 33، مجلس نے 3، جے ڈی (ایس) نے ایک جب کہ آزاد امیدواروں نے 6 نشستیں حاصل کیں۔ گلبرگہ میونسپل کارپوریشن میں 55 نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے جن میں کانگریس نے 27، بی جے پی نے 23، جے ڈی (ایس) نے 4 اور ایک آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی۔

کارپوریشنز انتخابات کے نتائج کے سلسلے میں بومائی نے کہا کہ میرے وزیراعلیٰ کے دفتر کا چارج سنبھالنے کے ایک ماہ کے بعد انتخابات منعقد ہوئے تھے تاہم یہ ایک نمونہ ٹسٹ کی طرح ہے۔ ہمیں دو میونسپل کارپوریشنز میں واضح اکثریت حاصل ہوئی ہے اور تیسری کارپوریشن میں بھی ہم اقتدار کے بیحد قریب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں کارپوریشنوں میں بی جے پی کے میئر ہوں گے۔ بومائی نے بی جے پی کے وزراء، ایم ایل اے اور رہنماؤں کو مبارکباد دی جنہوں نے بیلگاوی میں انتخابات کے لیے سخت محنت کی۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بی جے پی نے اکثریت حاصل کی ہے اور تینوں کارپوریشنز میں ہمارے میئر ہوں گے، جب کہ پہلے بیلگاوی میں مہاراشٹر ایکیکر سمیتی کا اقتدار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کرناٹک کے لیے بھی ایک اچھی علامت ہے۔ بومائی نے کہا کہ ہبلی۔دھارواڈ طویل عرصے تک بی جے پی کا قلعہ رہا ہے جب کہ پارٹی گلبرگہ میں اپنا راستہ ہموار کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کرناٹک پرائم منسٹرز 15 پوائنٹ پروگرام اسکیم کے نفاذ میں ناکام

باسوراج بومائی نے بی جے پی کی جانب سے جے ڈی (ایس) سے ہاتھ ملانے کا اشارہ دیا ہے، تاکہ گلبرگہ سٹی کارپوریشن پر کنٹرول حاصل کیا جاسکے، کیونکہ وہاں کے انتخابی نتائج میں کانگریس کو اکثریت حاصل ہے۔ گلبرگہ میونسپل کارپوریشن میں اتحاد قائم کرنے کے سلسلے میں بومائی نے کہا ان کی جے ڈی ایس پارٹی سے بات ہوئی ہے تاہم انہیں بتایا گیا ہے کہ مقامی رہنماؤں سے بات کرنے کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ جے ڈی ایس نے گلبرگہ کارپوریشن میں مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ بی جے پی اور جے ڈی (ایس) مل کر کارپوریشن کی انتظامیہ کو تشکیل دیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details