کرناٹک کے بینگلورو میں کے پی ایس سی فرسٹ ڈویژن اسسٹنٹ (ایف ڈی اے) امتحان کا پرچہ لیک ہونے کے معاملے میں بدھ کو ایک پولیس کانسٹیبل سمیت دو لوگوں کو گرفتار کیا گیا۔
مرکزی کرائم برانچ (سی سی بی) نے گرفتار کئے گئے کے پی ایس سی دفتر میں تعینات کانسٹیبل مشتاق کو گرفتار کیا جو سی اے آر ہیڈ کوارٹر اور کے پی ایس کے اکاؤنٹنگ محکمہ میں کام کرنے والے وبسوراج کنبار کے ساتھ کام کرتا تھا۔ پرچہ لیک ہونے کے سبب یہ امتحان ملتوی کرنا پڑا تھا۔
جوائنٹ پولیس کمشنر (کرائم) سندیپ پاٹل نے بتایا کہ مشتاق بھی امتحان میں شامل ہونے والا تھا جس کے لئے اس نے اپنے دوست اور اسٹینوگرافر ثنا بیدی سے پرچہ لیا تھا۔ حراست میں لئے گئے رمیش ہیرا لال کے روم میٹ کنبار نے بھی پرچے لئے اور امتحان میں شامل ہونے والا تھا۔ ہیرا لال اور بیدی کے اقرار کے بعد دونوں کو گرفتار کیا گیا۔