ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے تعلقہ شاہ پور میں ایک مقامی غیر سرکاری تنظیم ’عرش گروپ‘ کی جانب سے یوم جمہوریہ کے موقع پر ہر سال کی طرح رواں برس بھی یک روزہ خون عطیہ کیمپ کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔
شاہ پور میں ایک روزہ خون عطیہ کیمپ منعقد اس موقع پر رکن اسمبلی شاہ پور شرن بسپا دشنا پور نے غیر سرکاری تنظیم کے ذمہ داران کو مسلسل چھ برسوں سے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔
ایک مقامی سماجی کارکن نے عوام سے خون عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قیمتی جانوں بچایا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں؛ 72 ویں یوم جمہوریہ کا شاندار جشن
خون عطیہ کیمپ میں ایک مختصر تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس دوران ڈاکٹروں نے خون عطیہ کرنے کی اہمیت و افادیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ سائنسی اعتبار سے یہ بات واضح کی جا چکی ہے کہ خون کا عطیہ کرنے سے نہ صرف ضرورت مندوں کی جان بچائی جا سکتی ہے بلکہ خون عطیہ کرنے والے شخص کو بھی فائدہ پہنچتا ہے۔
اس موقع پر مقررین نے خون کے عطیہ کو بہترین صدقہ قرار دیتے ہوئے عوام سے خون کا عطیہ کرنے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں؛ جونپور: یوم جمہوریہ کے موقع پر قومی پرچم کی بکری برائے نام
اس موقع پر چیئرمین شاہپور بلدیہ شہناز بیگم، سابقہ ٹاون پلاننگ چیئرمین مصطفی دربان، عرش گروپ کے ذمہ داران کے علاوہ مقامی نوجوانوں نے بھی شرکت کی۔