اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: شادی بھاگیہ اسکیم شروع کرنے کا مطالبہ - urdu news

جنتادل سیکولر کے رہنما عبدالقیوم انعامدار نے بی جے پی حکومت پر طنز کیا۔

Abdul Qayyum Inamdar
Abdul Qayyum Inamdar

By

Published : Feb 10, 2021, 1:05 PM IST

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر کے جنتادل سیکولر پارٹی کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالقیوم انعامدار نے یادگیر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت اقلیتوں کے ساتھ دوہرا معیار اختیار کر رہی ہے۔

یادگیر: شادی بھاگیہ اسکیم شروع کر نے کا مطالبہ


انہوں نے کہا کہ بی جے پی حکومت کو ریاست میں تشکیل ہوئے تین سال کا عرصہ گزر گیا ہے لیکن ابھی تک کئی اقلیتوں کے اسکیموں کو دوبارہ شروع نہیں کیا گیا اور کئی اسکیموں کو بند کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے اقلیتی طبقہ میں کافی ناراضگی دیکھی جا رہی ہے، ایک جانب بی جے پی حکومت ہمیشہ یہ نعرہ لگاتی ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس اور سب کا وشواس لیکن ریاست کرناٹک میں بی جے پی حکومت نے اقلیتوں کے ساتھ ناانصافی کی ہے۔


واضح ہو کہ لڑکیوں کی شادی کے لیے شروع کی گئی ریاست کرناٹک کی سابقہ حکومت کی کامیاب اسکیم شادی بھاگیہ اسکیم کو موجودہ بی جے پی حکومت نے بند کر دیا ہے۔

اس اسکیم کے تحت غریب لڑکیوں کی شادی کے لیے حکومت کی جانب سے پچاس ہزار روپے کی امداد فراہم کی جاتی تھی جس سے مستحق خاندانوں میں لڑکی کی شادی کے لئے کافی مدد ہوتی تھی۔

جے ڈی ایس رہنما نے کہا کہ اس کے علاوہ تعلیمی لون، اسکالرشپ کو بھی کم کردیا گیا ہے۔ بی جے پی حکومت واقعی چاہتی ہے کہ سب کا ساتھ سب کا وکاس سب کا وشواس ہو تو اسے اپنی اس بات پر عمل کرنا ہوگا اور ریاست کرناٹک میں شادی بھاگیہ اسکیم کو دوبارہ شروع کرنا ہوگا۔

عبدالقیوم انعامدار نے مزید کہا کے عوامی نمائندوں کو بھی چاہیے کہ وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق کیوں نہ رکھتے ہوں عوامی فلاحی اسکیم کو شروع کرنے کے لیے موجودہ حکومت سے مطالبہ کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details