ان حالات میں جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے ریاست گیر 15 روزہ آن لائن مہم (5 اگست سے 20 اگست تک) بعنوان "کووڈ-19 دعوت رجوع الا اللہ" کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
موجودہ صورتحال سے درس عبرت لیں، خدا کی طرف رجوع کریں مہم کے متعلق جماعت اسلامی ہند کرناٹک کے صدر ڈاکٹر سعد بیلگامی نے بتایا کہ موجودہ صورتحال کا صحیح سبق یہی ہے کہ انسان اپنے خدا کی طرف رجوع کرے، اپنے گناہوں پر توبہ و استغفار کرے، خدا سے اپنا تعلق درست کرے اور خدائے واحد کی بندگی و اطاعت کے ذریعے اس ہمہ گیر فساد سے نجات پائے۔
موجودہ صورتحال سے درس عبرت لیں، خدا کی طرف رجوع کریں ڈاکٹر سعد نے کہا کہ شرک سے کلی اجتناب، اپنی پوری زندگی میں خدا اور رسول و کتاب کی مکمل پیروی ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارے فکر و عمل میں جو بنیادی کجی پیدا ہوگئی ہے اس کو درست کئے بغیر کامیابی کی کوئی سبیل نہیں ہے۔
موجودہ صورتحال سے درس عبرت لیں، خدا کی طرف رجوع کریں مزید پڑھیں:
اس مہم کے متعلق جماعت اسلامی ہند کے رکن مولانا وحید الرحمن نے بتایا کہ مہم کے دوران جماعت سوشل میڈیا کے ذریعے کم از کم 1 کروڑ لوگوں کو پیغامات، پوسٹرز اور ویڈیوز شیر کئے جائیں، جہاں تک ممکن ہو انفرادی ملاقاتوں کا نظم کیا جائے۔