شہر بنگلور میں گزشتہ 5 برسوں میں کم و بیش 50 سے زائد پونزی کمپنیوں نے حلال سرمایہ کاری کے نام پر لاکھوں بھولے بھالے مسلمانوں سے تقریباً 50 ہزار کروڑ روپے لوٹے ہیں۔ ان میں کچھ کمپنیوں پر کیسز چل رہے ہیں اور بیشتر کمپنیوں کے مالکان فرار ہیں۔
آئی ایم اے دھوکہ دہی معاملہ کے متاثرین کو ابھی راحت ملی ہی نہیں تھی کہ شہر میں ایک اور حلال سرمایہ کاری کا دعوی کرنے والی کمپنی"اقرا ویلتھ مینیجمینٹ" کی جانب سے 30 کروڑ سے زائد سرمایہ کی دھوکہ دہی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔