ریاست کرناٹک کےقانون ساز کونسل میں کل زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی، کانگریس پارٹی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ کونسل کے چیئرمین کی موجودگی میں ڈپٹی اسپیکر کا ان کی جگہ لینا غلط ہے۔
کرناٹک قانون ساز کونسل میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے قانون ساز کونسل کے رکن نصیر احمد نے بتایا کہ یہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایک سازش رہی کہ چئیرمین کی موجودگی میں جے ڈی ایس کے ڈپٹی اسپیکر کو کونسل کی کارروائی کرنے پر بٹھایا گیا۔ نصیر احمد نے کہا کہ جے ڈی ایس پارٹی کا ایک طرف گئوکشی بل کی مخالفت کرنا اور دوسری جانب کونسل کے چیئرمین کے متعلق کوئی اور بات کرنا ان کے دوہرے رویہ کو بتاتا ہے۔
کرناٹک قانون ساز کونسل میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی کرناٹک قانون ساز کونسل میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی انہوں نے سوال کیا کہ جب جے ڈی ایس حقیقت میں یہ چاہتی کہ گئوکشی بل کی مخالفت کرے تو پارٹی نے اپنے کونسل کے ارکان کو وھپ کیوں نہیں دیا؟ یاد رہے کہ گئوکشی بل 2020 کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی میں اپوزیشن کے احتجاج کے باوجود اپنی اکثریت کے بنا پر پاس کردیا یے اور اسے کونسل میں پیش کیاگیا ہے۔ حالانکہ کونسل میں کانگریس کی اکثریت ہے لہٰذا بی جے پی کی یہ کوشش ہے کہ کونسل میں بھی اسے کسی طرح پاس کرایا جائے۔
گئوکشی بل اور لو جہاد بل کے متعلق نصیر احمد کہتے ہیں کہ کرناٹک میں بی جے پی یا یڈیورپا کی حکومت نہیں بلکہ راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کی ہے جو کہ ان قوانین کو نافذ کرنا چاہتی ہے۔
نصیر احمد نے بتایا کہ گئوکشی اور لو جہاد جیسے متنازعہ قوانین کے خلاف عوام الناس کو چاہیے کہ اٹھ کھڑے ہوں اور حکومت کے اس عوام مخالف پالیسیوں و قوانین کی سخت مخالفت کرے۔