اردو

urdu

ETV Bharat / city

کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

کرناٹک میں صحتیاب افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملے میں بھی اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ سے ریاست میں ایکٹیو کیسز کی مجموعی تعداد تقریبا 7,300 تک پہنچ گئی ہے۔

Increase in active cases of corona in Karnataka
کرناٹک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں اضافہ

By

Published : Jan 23, 2021, 10:55 PM IST

کرناٹک میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے معاملوں کے مقابلے میں صحتیاب افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فعال معاملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ریاست میں سنیچر کو 902 نئے معاملوں کے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد 9.35 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے لیکن تشویش کی بات یہ ہے کہ صحتیاب افراد کی تعداد میں کمی کی وجہ سے فعال معاملے بڑھ کر تقریبا 7,300 ہوگئے ہیں۔

کورونا انفیکشن کے معاملے میں کرناٹک مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پر ہے جبکہ آندھرا پردیش تیسرے نمبر پر ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے اموات کے معاملے میں بھی کرناٹک اب تمل ناڈو کے بعد تیسرے نمبر پر آگیا ہے جبکہ مہاراشٹر پہلے نمبر پر ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرہ افراد کی تعداد 9،35،478 ہوگئی ہے۔ اس دوران مزید 542 مریضوں کے صحتیاب ہونے کی وجہ سے بیماریوں سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 9،15،924 ہوگئی ہے۔ اس عرصے میں مزید تین افراد کی ہلاکت کے ساتھ اموات کی مجموعی تعداد بڑھ کر 12،193 ہوگئی ہے۔

صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ سے نئے معاملوں کے مقابلے میں فعال معاملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ریاست میں سرگرم معاملے 338 اور بڑھ کر اب 7،342 رہ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کرناٹک کورونا وائرس انفیکشن کے فعال معاملات میں اترپردیش کے بعد پورے ملک میں چوتھے نمبر پر ہے۔

(یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details