کورونا کے کیسز میں کرناٹک، مہاراشٹر کے بعد دوسرے مقام پر آ گیا ہے جبکہ آندھرا پردیش تیسرے مقام پر ہے۔ کورونا وائرس کے سبب ہوئے اموات کے معاملے میں بھی کرناٹک اب مہاراشٹر کے بعد دوسرے نمبر پہ ہے جبکہ تملناڈو تیسرے مقام پر ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ - کورونا وائرس کے سبب اموات کے معاملے
کرناٹک میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کورونا کے 1,505 نئے کیسز کے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد جمعرات کی رات تقریباً 8.80 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ وہیں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی تعداد میں کمی آنے سے فعال کیسز میں اضافہ نظر آیا ہے جو تشویش کا باعث ہے۔
کرناٹک میں کورونا کے فعال کیسز میں اضافہ
سرکاری ذرائع کے مطابق ریاست میں متاثرین کی تعداد 8,79,560 ہو گئی ہے۔ اس دوران مزید 1,067 مریضوں کے صحتیاب ہونے سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 8,42,499 ہو گئی ہے۔ دریں اثناء مزید 12 افراد کی موت ہونے کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 11,726 ہو گئی ہے۔
نئے کیسز کے مقابلے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد میں کم ہونے کے سبب فعال کیسز میں مزید اضافہ درج کیا گیا جس سے اب ریاست میں فعال کیسز مزید 407 بڑھ کر 25,316 ہو گئے ہیں۔