نبی پاک رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شعبان کے مہینے میں صحابہ کرامؓ کو اکٹھاکرتے اورخطبہ دیتے اور رمضان کے فضائل ومسائل بیان کرتے، رمضان کی عظمت و اہمیت کے پیش نظر اس کی تیاری کے سلسلے میں توجہ دلاتے۔اللہ کے رسولﷺ ماہ شعبان میں عبادتوں میں مصروف رہتے اور صحابہ کو بھی اس کی تلقین فرماتے۔
اسی لئے ہم ماہ مبارک کی آمد سے پہلے پہلے اس کے مقام، اس کی عظمت، اس کی فضیلت، اس کے مقصد اوراس کے پیغام کو اپنے ذہن میں تازہ کریں تاکہ اس کی برکات سے بھرپور فائدہ اٹھاسکیں اوراس بات کا پختہ ارادہ کریں کہ ہم اس ماہ مبارک میں اپنے اندر تقوی کی صفت پیدا کرنے کی کوشش کریں گے جو روزہ کامقصدہے۔
مفتی سمیع الدین نے ماہ شعبان کی فضیلت بتاتے ہوئے کہا کہ شعبان کے مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادتوں میں مشغول ہوجائیں۔ شعبان کے مہینے میں حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو عبادتیں کی ہیں ان پر عمل کریں۔