اردو

urdu

ETV Bharat / city

میں اگلے دو سال تک وزیر اعلی رہوں گا: یدی یورپا - bangalore, karnataka

کرناٹک کے وزیر اعلی اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بی ایس یدی یورپا نے جمعہ کے روز اپنے بارے میں جاری قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے دو سال تک ریاست کے وزیر اعلی عہدے پر رہیں گے اور ریاست میں تبدیلی کا کوئی سوال نہیں ہے۔

I will be the Chief Minister for the next two years: Yediyurappa
میں اگلے دو سال تک وزیر اعلی رہوں گا : یدی یورپا

By

Published : Jun 11, 2021, 6:54 PM IST

مسٹر یدی یورپا نے یہاں صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے ’’ میں اگلے برسوں تک ریاست کا وزیر اعلی ہوں گا اور اس بارے میں کوئی شبہ نہیں ہونا چاہئے ۔ کل پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری اور کرناٹک امور کے پارٹی انچارج ارون سنگھ نے بھی واضح کر دیا تھا کہ میں اپنے عہدے پر قائم رہوں گا اور اس کے بعد ریاست میں تبدیلی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا’’ جب تک پارٹی کے سینئرلیڈروں کا مجھ پر اعتماد ہے ، تب تک میں اس عہدے پر قائم رہوں گا ۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ کو مجھ پر اعتماد ہے اور میں انہیں کبھی مایوس نہیں کروں گا۔ میں ریاست کا دورہ کروں گا اور لوگوں کی بہتری کے لئے کام کروں گا ‘‘۔ واضح رہےکہ گذشتہ ہفتے وزیر سیاحت سی پی یوگیشور اور پارٹی کے رکن اسمبلی اروند بیلاد کی سربراہی میں پارٹی کے متعدد اراکین اسمبلی نے دہلی کا دورہ کیا تھا اور ان پر بدعنوانی کے الزامات عائد کئے تھے ۔ اس کے بعد مسٹر یدی یورپا نے کہا تھا کہ اگر پارٹی کے سینئر لیڈر کہیں گے تواپنے عہدے سے استعفی دیں گے۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details