بنگلور: لنگر کے اہتمام کے موقع پر سنی دعوت اسلامی کرناٹک کے صدر و مسجد غریب نواز کے امام و خطیب مولانا عظمت اللہ نے بتایا کہ یہ خالص خدمت خلق ہے۔ لہٰذا لنگر بلا تفریق و مذہب سبھی کے لئے ہے تاکہ ضرورتمند بھوک سے آزاد رہیں۔
مسجد غریب نواز کے اطراف میں بسنے والی غریب آبادی کے افسوسناک حالات کو دیکھتے ہوئے دعوت اسلامی کے ذمہ داران نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس لنگر کو ہمیشہ کے لیے قائم کردیا جائے۔
مسجد غریب نواز کے لنگر سے سینکڑوں غریب ہورہے سیر مسجد غریب نواز کے لنگر سے سینکڑوں غریب ہورہے سیر مسجد غریب نواز کے لنگر سے سینکڑوں غریب ہورہے سیر یہ بھی پڑھیں:بنگلورو پولیس ان لاک 3 کے دوران 54 ٹیموں کو تعینات کرے گی
یاد رہے کہ مسجد غریب نواز کمیٹی کی جانب سے گزشتہ سال بھی وباء کے دوران روزانہ تقریباً 1،000 ضرورتمندوں میں کھانا تقسیم کرنے کا کام کیا جاتا رہا ہے اور اس سال بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں میں بڑھ رہی بے روزگاری و فاقہ کشی کو دیکھتے ہوئے مسجد کی انتظامیہ نے اس لنگر کا اہتمام کیا ہے۔