ای ٹی وی بھارت کے ساتھ چیت کرتے ہوئے مقامی دکانداروں کا کہنا ہے کہ' اس ہفتہ وارانہ سبزی منڈی کی خستہ حالی کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے ٹاون پنچایت کے افسران سے ناراضگی ظاہر کی۔
ہرے کیرور سبزی منڈی، بنیادی سہولیات کا مطالبہ - ٹاون پنچایت کو لاکھوں روپے کی آمدنی
ریاست کرناٹک کے ضلع ہرے کیرور شہر میں واقع ہفتہ وارانہ سبزی منڈی کے مقامی دکانداروں نے ٹاون پنچایت پر سبزی منڈی کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
ہرے کیرور سبزی منڈی، بنیادی سہولیات کا مطالبہ
مقامی دکانداروں نے بتایا کہ' مذکورہ سبزی منڈی ہرے کیرور شہر کی سبزی مارکیٹ تعلقہ کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے، یہاں متعدد دیہاتوں سے عوام خرید و فروخت کے لیے آتے ہیں۔ لیکن بنیادی سہولت کے فقدان کی وجہ سے انہیں مشکلات کا سامنا ہے، بیٹھنے کا صحیح انتظام نہیں مزید سبزیوں کو بھی زمین پر ہی رکھ کر فروخت کیا جاتا ہے'۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 10:09 PM IST