اردو

urdu

ETV Bharat / city

یادگیر: ضرورت مندوں کو مدد - لاک ڈاون میں غریبوں کی مدد

لاک ڈاؤن کی وجہ مزدوری کرنے والوں کو کام نہ ملنے کی وجہ انھیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

یادگیر: ضرورت مندوں کو مدد
یادگیر: ضرورت مندوں کو مدد

By

Published : May 3, 2020, 7:59 PM IST

Updated : Jun 2, 2020, 12:08 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ مزدوری کرنے والوں کو کام نہ ملنے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ریاست کرناٹک کے یادگیر ضلع کے وارڈ نمبر 31میں کرناٹکا کلا سمیتی یادگیر کی جانب سے غرباء میں ماسک اور کھانے کے پیکٹز اور پانی تقسیم کیا گیا۔

اس موقع پر کرائم برانچ پی ایس آئی پولیس سب انسپکٹر یادگیر، کرشنا صوبیدار نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے بچنے کے لیے سرکاری احتیاطی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے انہوں نے عوام سے اپنے ہاتھوں کو صابن سے صاف دھونے اور اپنے اپنے گھروں میں رہنے پر زور دیا۔

اس موقع پر شنکر شاستری صدر کرناٹکا کلا سمیتی یادگیر نے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے لوگوں کو دو وقت کے کھانے کےلیےکافی پریشانی ہو رہی ہے۔ 'ہم ان تمام تنظیموں کے ذمہ داران کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے ان غربا کی مدد کی ہے'۔

شنکر شاستری نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے ذمہ داران جو ہدایات آپ تمام کو بتا رہے ہیں ان پر عمل کریں اس موقع پر نوڈل آفیسر رگھو ویر سنگھ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔

Last Updated : Jun 2, 2020, 12:08 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details