اس موقعے پر سابق وزیراعلی نے بلگام، ہبلی گدگ اور ہاویری کے سیلاب متاثرین کے حال چال معلوم کیے اور سیلاب سے تباہ ہونے والی فصل و مکان کا جائزہ لیا۔
'کمار سوامی کی سیلاب متاثرین سے ملاقات' - hd kumaraswamy meet flood affected people
ریاست کرناٹک کے سابق وزیراعلی ایچ ڈی کمار سوامی نے سیلاب متاثرین کے ساتھ ملاقات کرکے انہیں معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
کمار سوامی کی سیلاب متاثرین سے ملاقات
انہوں نے ہاویری کے ہرے کیرو شہر میں سیلاب سے ہلاک ہونے والے 13 سالہ شعیب کے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی اور انہیں معاوضہ دیے جانے کا مطالبہ کیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت میں انہوں نے کہا کہ' بلگام، ہبلی دھارواڈ، ہاویری ضلع میں سیلاب کی زد میں آنے سے کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیں۔ انہوں نے ریاستی حکومت سے سیلاب متاثرین کو مالی مدد فراہم کیے جانے کا مطالبہ کیا۔