اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: حضرت نوراللہ شاہ قادری کی درگاہ قومی یکجہتی کی مثال

ریاست کرناٹک کے شہرگلبرگہ کو صوفی سنتوں کا شہر کہا جاتا ہے۔ یہاں کئی اولیا اکرام کی درگاہیں اور قانقاہیں موجود ہیں۔

گلبرگہ: حضرت نوراللہ شاہ قادری کی درگاہ قومی یکجہتی کی مثال
گلبرگہ: حضرت نوراللہ شاہ قادری کی درگاہ قومی یکجہتی کی مثال

By

Published : Mar 27, 2021, 3:35 PM IST

گلبرگہ کی قدیم عیدگاہ بہمنیہ کے قریب حضرت نور اللہ شاہ قادری کی درگاہ موجود ہے۔ حافظ فخرالدین امام خطیب روضہ مسجد نے اس بابت بتایا کہ' سات سو برس قبل یہاں حضرت پیر زنجانی کے ہمراہ کئی اولیا کرام تشریف لائے تھے۔ ان میں حضرت نوراللہ شاہ قادری بھی شامل ہیں۔

گلبرگہ: حضرت نوراللہ شاہ قادری کی درگاہ قومی یکجہتی کی مثال

عید گاہ بہمنیہ گلبرگہ کی ایک قدیم عید گاہ ہے۔ یہاں پر کئ اولیا کرام کے درگاہیں موجودہیں۔ صوفیا اکرام نے ہمیشہ ملک میں امن اور بھائی چارگی کا پیغام دیا ہے۔ درگاہ میں کوئی ذات پات نہیں دیکھا جاتا ہے۔ یہاں پر صرف انسانیت کام پیغام ملتا ہے۔

ہر سال حضرت کا عرس شریف 27 ربیع الثانی کو منایا جاتا ہے ۔اس موقعہ پر دیگر عظمت اولیا کانفرس اور لنگر عام و دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details