اردو

urdu

ETV Bharat / city

محکمہ آثار قدیمہ کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ - آثار قدیمہ نے قلعہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا

ریاست کرناٹک کے ضلع گلبرگہ کے تاریخی قلعہ حشام میں آباد کنبوں کو محکمہ آثار قدیمہ نے قلعہ خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

محکمہ آثار قدیمہ کی نوٹس

By

Published : Aug 7, 2019, 1:34 PM IST

محکمہ آثار قدیمہ نے صدیوں سے آباد کنبے کو غیر قانونی بتاتے ہوئے نوٹس میں کہا ہے کہ قلعہ حشام میں آباد کنبوں نے آثار قدیمہ کی مقام پر ناجائز قبضہ کرکے غیر قانونی مکانات تعمیر کیے ہیں، جسے جلد از جلد خالی کیا جائے۔

محکمہ آثار قدیمہ کی نوٹس کے بعد قلعہ میں آباد باشندوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔

محکمہ کی نوٹس کے تعلق سے صدر قاضی و متولی جامع مسجد گلبرگہ محمد حسین صدیقی کا کہنا ہے کہ' قلعہ حشام میں موجود باشندوں کو بہمنی حکومت نے رہنے کی اجازت دی تھی، جس کے بعد ںظام دور حکومت میں قلعہ میں قیام کے مسئلے پر تنازع ہواتھا'۔

اس دوران وزارت تعمیرات نے مذکورہ مقام کا جائزہ لیا، جس کے بعد اس نے مذکورہ مقام میں موجود تین مساجد اور ایک درگاہ کی حفاظت کے خاطر ان افراد کو رہنے کی اجازت دی'۔

غور طلب ہے کہ مذکوہ مقام پر آباد افراد کی یہ نویں پشت ہے، اس سے قبل یہاں پر آٹھ پشتیں مذکورہ قلعہ میں اپنی زندگی گزار چکی ہیں۔

صدر قاضی جامع مسجد گلبرگہ کا کہنا ہے کہ وہ محکمہ آثار قدیمہ کے نوٹس کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details