ریاست کرناٹک کے شہر گلبرگہ میں فرقہ وارانہ ماحول کو بگاڑنے کی مبینہ کوشش کی گئی۔ یہاں کے ہفتہ گنبد کے سامنے موجود ایک دیوار پر نا معلوم شرپسندوں نے پاکستان زندہ آباد اور نریندرمودی کو گالیاں لکھ کر شہر کے امن کو خراب کر نے کی مبینہ کوشش کی۔
گلبرگہ: دیوار پر 'پاکستان زندہ باد' کا نعرہ، کارروائی کی اپیل - پاکستان زندہ باد کے نعرے
صوفی سنتوں کا شہر کہا جانے والا گلبرگہ، ایک بڑے تشدد کا شکار ہونے سے بچ گیا۔ یہاں پر نامعلوم شرپسند عناصر نے دیوار پر پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھ دیے تھے۔
گلبرگہ: پاکستان زندہ باد کے نعرے لکھ کر فساد بپا کر نے کی کوشش
اس موقع پر بلڈنگ کے مالک آنند چوہان نے ای ٹی وی بھارت کو بتاتے ہوئے کہا کہ 'کسی نے رات کے وقت ان کے آفس کی دیوار پر پاکستان زندہ آباد اور نریندرمودی کو گالیاں لکھ کر شہر کی پُرامن فضا کو مکدرکرنے کی کوشش کی ہے۔'
اس طرح کی حرکت کر نے والوں پر پولیس سے کارروائی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔ وہیں شہر میں پولیس سکیورٹی کا سخت انتظام کیا گیا ہے۔
Last Updated : Mar 3, 2020, 2:35 AM IST