اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ: ایڈوکیٹ وہاج بابا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی - سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں

گلبرگہ شہر کے سماجی کارکن ایڈوکیٹ وہاج بابا نے آج اپنے سینکڑوں حامیوں ساتھ کانگریس پارٹی میں شامل ہوگئے۔ اس موقع پر انہوں نے ایک ریلی بھی نکالی۔

گلبرگہ: ایڈوکیٹ وہاج بابا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی
گلبرگہ: ایڈوکیٹ وہاج بابا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

By

Published : Aug 17, 2021, 7:25 PM IST

گلبرگہ میں کانگریس پارٹی کی عوامی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ آئندہ 3 ستمبر کو گلبرگہ سٹی کارپوریشن کے انتخابات منعقد ہوں گے جس کےلیے تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے تیاریوں کا آغاز ہوگیا ہے۔

گلبرگہ: ایڈوکیٹ وہاج بابا نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی

شہر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ ایسے میں ایڈوکیٹ وہاج بابا نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرلی جبکہ وہ سماجی، ملی و سیاسی رہنما کی حیثیت سے مشہور ہیں۔ انہوں نے کانگریس میں شمولیت اختیار کرنے کے بعد کہا کہ ملک میں کانگریس سے واحد سیکولر پارٹی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس ملک کے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو ساتھ لیکر چلتی ہے اور کانگریس ہی ملک میں ترقی لاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر پارٹیاں بھی سیکولرازم کا دعویٰ کرتی ہیں لیکن بی جے پی جے جیسی فرقہ پرست جماعت سے صرف کانگریس ہی بہتر انداز میں مقابلہ کرسکتی ہے۔ انہوں نے تمام مذاہب کے ماننے والوں کو متحد ہوکر کانگریس کا ساتھ دینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:

گلبرگہ: ملک کی آزادی میں علماء کرام کا اہم کردار

ایڈوکیٹ وہاج بابا نے بی جے پی کی مرکزی حکومت پر عوام دشمن پالیسیوں پر عمل کرنے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو نقصان ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے ہمیشہ ملک کی ترقی کےلیے کام کیا جبکہ ملک کی آزادی کےلیے بھی کانگریس رہنماؤں نے اپنی جان قربان کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details