اردو

urdu

ETV Bharat / city

کورونا وائرس: مساجد کے بجائے گھروں میں نماز ادا کرنے کی تلقین - امارت شریعہ کرناٹک

کورونا وائرس وباء کے پیش نظر محکمہ اقلیتی بہبود حکومت کرناٹک کی جانب سے ایک آرڈر جاری کیا گیا ہے کہ مساجد میں نمازوں کی ادائیگی پر روک لگائی جائے۔

مولانا صغیر احمد رشادی
مولانا صغیر احمد رشادی

By

Published : Mar 24, 2020, 10:25 AM IST

امارت شریعہ کرناٹک کے علماء کرام و دانشوران نے ایک ہنگامی اجلاس منعقد کر اس آرڈر پر بحث و مباحثہ کیا اور طویل مشورے کے بعد اس معاملے پر اہم فیصلے لئے گئے۔

مولانا صغیر احمد رشادی

امیر شریعت مولانا صغیر احمد رشادی کی قیادت میں منعد ہوئے اس اجلاس میں یہ طے پایا کہ مساجد میں نہایت ہی کم آواز میں اسپیکر پر اذان دی جائے اور بعد اذان یہ اعلان کیا جائے کہ لوگ اپنے گھروں ہی میں نماز ادا کریں مسجدوں میں نہ آئیں۔

اس تعلق سے دوسرا اہم فیصلہ یہ رہا کہ مسجدوں میں اذان کے بعد صرف امام و مؤذن اور مسجد کا عملے ہی مسجد میں فرض نماز ادا کریں۔

مزید پڑھیں:مسجد الاقصیٰ عارضی طور پر بند

اس معاملے میں مولانا صغیر احمد رشادی نے احادیث کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلے شرعاً درست ہے امارت شریعہ کے ارکان نے بتایا کہ کورونا وائرس وباء سے بچنے و اس کے پھیلاؤ کو روکنے کے سلسلے میں وہ حکومت کا تعاون کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details