سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کے صدر سید اسحاق خالد نے کہا کہ عوام لاک ڈاؤن کی وجہ سے کافی پریشان ہیں گزشتہ تین ماہ سے لوگوں کو کام پر نہ جانے کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسے میں گھروں کے کرائے، دوکانات کے کرائے اور بجلی بل کی ادائیگی کرنا لوگوں کو گراں گذر رہا ہے۔
الیکٹری سٹی بل معاف کرنے کا مطالبہ - پیٹرول اور ڈیل کی قیمت
ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا ضلع یادگیر کی جانب سے شاہ پور تحصیل دار جگن ناتھ ریڈی کو ایک یادداشت پیش کی گئی جس میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ الیکٹری سٹی بل معاف کیا جائے۔
الیکٹری سٹی بل معاف کرنے کا حکومت سے
لہٰذا، 'ہم ریاستی حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ گزشتہ تین ماہ کی بجلی بل کو معاف کیا جائے، اس کے علاوہ یاداشت میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بھی روز بروز اضافہ کیے جانے کی مذمت کی گئی ہے۔
اس موقع پر پارٹی کے صدر سید اسحاق خالد کے علاوہ اقبال جانی، بندہ نواز، سید چنو رکن بلدیہ نمبر 20، اشفاق سگر کے علاوہ دیگر ارکان موجود تھے۔