اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگلور: مولد النبیﷺ کے سلسلے میں شجرکاری مہم

میلاد النبیﷺ کی نسبت سے ملک بھر میں روایتی طرز سے ہٹ کر اور مختلف نوعیتوں کے پروگراموں کے انعقاد سے حضرت خاتم النبیینﷺ کے تئیں عقیدت کا اظہار کرنے کے علاوہ اخوت اور رواداری اور مذہبی ہم آہنگی کے پیغام کو عام کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

بنگلور: مولد النبیﷺ کے سلسلے میں پودھے لگانے کی مہم کا آغاز
بنگلور: مولد النبیﷺ کے سلسلے میں پودھے لگانے کی مہم کا آغاز

By

Published : Nov 2, 2020, 4:52 PM IST

آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر ریاست بنگلور کے حضرت قدوس صاحب عیدگاہ میں ایک مختصر و خوبصورت اجلاس کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندو، عیسائی، سکھ اور جین مذہب کے پیشواؤں نے شرکت کرکے ’’پودھے لگانے کی مہم‘‘ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر مقررین نے بتایا کہ پیارے نبیﷺ رحمت اللعالمین بن کر مبعوث فرمائے گئے تھے اور پودھے لگانا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری سنت رہی ہے جو کہ ثواب و صدقہ جاریہ ہے۔

بنگلور: مولد النبیﷺ کے سلسلے میں پودھے لگانے کی مہم کا آغاز

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے مختلف مذاہب کے رہنمائوں نے اس مہم کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک مستحسن قدم قرار دیا۔

اس موقع پر مقامی ایم ایل اے رضوان ارشد نے کہا کہ ’’یہ مہم یقیناً ماحولیات کے تحفظ کے لئے ہے اور ایسی مہم ہمارے آنے والی نسل کے لئے نہایت ہی فائدہ مند ہے۔‘‘

مولانا صغیر احمد رشادی نے کہا کہ موجودہ دور میں چند فرقہ پرستوں کی جانب سے نفرتیں پھیلانے کی کوششیں چلائی جا رہی ہیں، ایسے حالات میں ہمیں قرآن کریم کی یہ ہدایت سامنے آتی ہے کہ ’ایک انسان کو قتل کرنا گویا ساری انسانیت کا قتل کرنا ہے‘ اور اسی طرح ’ایک جان کو بچانا گویا ساری انسانیت کو بچانا ہے‘۔‘‘

یاد رہے کہ ’’گو گرین‘‘ کی یہ مہم جمعہ مسجد ٹرسٹ بورڈ اور سماجی تنظیم سیوئیرز آف ڈیموکریسی کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details