اردو

urdu

ETV Bharat / city

اویسی کے جلسے میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ - ہمارے لیے ہمیشہ بھارت زندہ آباد ہے اور رہے گا'۔

شہریت ترمیمی قانون، این پی آر اور این آرسی کے خلاف منعقد جلسے میں ایک لڑکی نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگا کر سب کو حیران کردیا۔

girl raised slogan pakistan zindabad in bengluru
اویسی کے جلسے میں پاکستان زندہ آباد کا نعرہ

By

Published : Feb 20, 2020, 9:35 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:16 AM IST

بنگلورو میں منعقد اس جلسے میں ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی خطاب کر رہے تھے، اس دوران اچانک ایک لڑکی جس کا نام امولیہ لیونا بتایا گیا ہے، اس نے مائک چھین کر پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جس کے بعد پولیس اسے وہاں سے پکڑ کر لے گئی۔

اویسی کے جلسے میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ

اس دوران جلسے میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، تاہم اسدالدین اویسی نے اپنے خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ 'جس کسی نے یہاں آکر ہمارے دشمن ملک کے حق میں نعرہ لگایا، ہم اس کی مذمت کرتے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے لیے ہمیشہ بھارت زندہ باد ہے اور رہے گا'۔

انہوں نے کہا کہ 'جو پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہیں۔ ان کا ہم سے کوئی تعلق نہیں ہے۔'

اسدالدین اویسی مختلف ریاستوں میں شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت میں منعقد جلسوں میں شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ انہوں نے دہلی کے شاہین باغ کی مثال دے کر کہا کہ 'شاہین باغ میں احتجاج کر رہی ہماری ماں اور بہنوں کی قربانیاں بے کار نہیں گئیں کیونکہ سپریم کورٹ نے تین رکنی کمیٹی بنا کر احتجاج کرنے والی ان خواتین سے بات کرنے کی ہدایت دی۔'

اسد اویسی نے کہا کہ 'یہ ایک کامیابی ہے۔'

اسد اویسی نے کہا کہ 'سچائی، ہمیشہ کمزور اور مظلوم لوگوں کے ساتھ ہوتی ہے، ظالموں کے ساتھ نہیں ہوتی۔ اور اخیر میں حق کی جیت ہوتی ہے۔'

واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے جاری ہیں، اب اس احتجاج میں خواتین بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں، شاہین باغ دہلی کی طرز پر تمل ناڈو، اور دیگر شہروں میں احتجاج ہورہے ہیں۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:16 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details