ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور کا مسلم اکثریتی علاقہ شیواجی نگر کی صفائی ستھرائی نہ کرائے جانے کے کہ سبب یہ علاقہ کوڑے کرکٹ کا ڈھیڑ بنا ہوا ہے۔ ان حالات میں یہاں کی عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا ہے۔ یہاں کے ہر گلی کوچے میں کوڑے کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں، لیکن نہ مقامی ایم ایل اے و کارپوریٹرز اور نہ ہی بی بی ایم پی کارپوریشن اس پر کوئی توجہ دیتا ہے۔
اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت سے مقامی ایل ایل اے رضوان ارشد نے بتایا کہ وہ اس بار سنجیدگی سے اس قدیم مسئلے کو حل کرانے کی کوشش کریں گے اور ساتھ ہی انہوں نے وہاں موجود بی بی ایم پی ایڈیشنل کمشنر کو یدایات دیں کہ فوری طور پر ایک منظم منصوبہ بندی کے ساتھ کوڑے کو علاقے سے ہٹانے کا کام شروع کیا جائے۔