ریاست کرناٹک شہر گلبرگہ کے شاہ آباد، رام مندر، رنگ روڈ کے ریلوے برج کے قریب ڈکیتی کے منصوبہ بنائے بیٹھے بدنام زمانہ رہزن خلیل عرف حمال واڑی خلیل کے چار ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
گلبرگہ میں چار لوٹیرے گرفتار جی ڈی اے لے آوٹ کی مہا دیواپا رامپورے کالونی کے رہنے والے گجانند والد ارون کمار دیش پانڈے 34 برس، ہفت گنبد مسلم چوک کے اقبال عرف حاجی ولد عبدالرزاق 36 برس، چھوٹا روضہ کے محمد اقبال، محمد حسن 39 برس اور مکہ کالونی کے ہوسور رحمت کے اشفاق، 33 سالہ کو گرفتار کرکے دو تیز دھار کے ڈرائیگر، دو بیدر کی لاٹھیوں کے ساتھ رسی اور مرچی پاوڈر کا پاکیٹ اور 50 ہزار روپے کی بائیک ضبط کی، تاہم اصل ملزم خلیل فرار ہوگیا۔
واضح رہے کہ یہ لوگ رام مندر شاہ آباد رنگ روڈ پر واقع پل کے قریب منہ پر کالے کپڑے باندھ کر بیٹھے اور وہاں سے گذرنے والوں کو ہتھیار سے ڈرا دھماکر لوٹ مار کا پلان بنارہے تھے۔
گلبرگہ میں چار لوٹیرے گرفتار خفیہ اطلاع کی بنیاد پرٹی پولیس کمشنر، پولیس ڈپٹی کمشنر اور سب ڈویژن کے اسٹنٹ پولیس کمشنر کی رہنمائی میں اشوک نگر پولیس تھانے کے پی ایس آئی واحد حسین کو توال کی قیادت میں روڈ کنٹرولرٹیم کے سٹاف حسین باشاہ، ایرانا اور دیگر نے دھاوا کرکے ڈکیتوں اور رہزنوں کو گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی۔
لوٹنے کے لیے پلان بنانے والے خلیل کی دادا گیری کے بارے میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ وہ لوگوں کوڈرا دھما کر ان کی زمینوں پر بھی قبضہ کرلیتا ہے، تاہم پولیس نے حمال واڑی خلیل کی گرفتاری کا جال بچھا دیا ہے۔