ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں چار نئے ویکسین مرکز کا افتتاح عمل میں آیا۔شہر کے گرین مارکیٹ، بیڈی ورکرز ہسپتال، سپنا گراؤنڈ اور آر ٹی او آفس (ریجنل ٹرانسپورٹ آفس) میں ضلع نگران وزیر شنکر کے ہاتھوں یہ افتتاح عمل میں آیا۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر راگاپریا، رکن اسمبلی یادگیر وینکٹ ریڈی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اندومتی، چیف ایگزیکٹیو ضلع پنچایت آفیسر شلپا شرما، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ویدامورتی، تحصیلدار ملپا، چیئرمین محکمہ بلدیہ یادگیر ولاس پاٹل، بلدیہ کمشنر نائیک، یادگیر ٹاؤن پلاننگ چیئرمین بسو کے علاوہ محکمہ پولیس، محکمہ صحت، ضلع انتظامیہ اور محکمہ بلدیہ کہ دیگر ذمہ داران موجود تھے۔