اردو

urdu

ETV Bharat / city

Aakar Patel Stopped At Bengaluru Airport: ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ آکار پٹیل کو بنگلورو ایئرپورٹ پر روکا گیا

ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے سابق سربراہ آکار پٹیل کو آج بنگلورو ہوائی اڈے پر امریکہ جانے والی پرواز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا۔

Aakar Patel Stopped At Bengaluru Airport
ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ آکار پٹیل کو بنگلورو ایئرپورٹ پر روکا گیا

By

Published : Apr 6, 2022, 10:01 AM IST

آکار پٹیل نے ٹویٹ کیا کہ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کی طرف سے ایمنسٹی انڈیا انٹرنیشنل کے خلاف دائر کیس کے سلسلے میں انہیں ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈال دیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ سی بی آئی افسر نے فون کیا کہ میں مودی حکومت کے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کے خلاف دائر کیس کی وجہ سے لک آؤٹ سرکلر پر ہوں۔

ایمنسٹی انڈیا کے سابق سربراہ آکار پٹیل کو بنگلورو ایئرپورٹ پر روکا گیا

وزارت داخلہ کی جانب سے فارن کنٹری بیوشن (ریگولیشن) ایکٹ، 2010 اور تعزیرات ہند کی دفعات کی مبینہ خلاف ورزی کی شکایت کے بعد سی بی آئی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا اور اس کی تین ساتھی تنظیموں کے خلاف نومبر 2019 میں مقدمہ درج کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

Rana Ayyub Allowed To Travel Abroad: رانا ایوب کو چند شرائط پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت

یہ مقدمہ ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ (AIIPL)، انڈینز فار ایمنسٹی انٹرنیشنل ٹرسٹ (IAIT)، ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا فاؤنڈیشن ٹرسٹ (AIIFT)، ایمنسٹی انٹرنیشنل ساؤتھ ایشیا فاؤنڈیشن (AISAF) اور دیگر کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details