اردو

urdu

ETV Bharat / city

بنگلورو: اخبار کے ایڈیٹر کے گھر سے پانچ لوگوں کی لاشیں برآمد

کرناٹک کے بنگلورو شہر کے باہری علاقے میں ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر کے گھر سے نو ماہ کا بچہ سمیت پانچ لوگوں کی لاشیں برآمد کی گئی ہے۔ پولیس تفیتش کی ابتدائی تفتیش میں معاملہ خودکشی کا ہے۔

The bodies of five members of the newspaper editor's family were found
The bodies of five members of the newspaper editor's family were found

By

Published : Sep 18, 2021, 9:09 AM IST

بنگلورو:کرناٹک کے بنگورو شہر کے باہری علاقے میں ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر (Local Newspaper Editor) کے کنبہ میں نو ماہ کا بچہ سمیت 5 لوگ مردہ پائے گئے ہیں۔ قریب چار دن سے بھوکی ڈھائی سال کی بچی گھر میں بیہوشی کی حالت میں ملی، پولیس نے بچی کو علاج کے لئے ہسپتال میں بھرتی کرایا ہے۔

شروعاتی تفتیش کے مطابق پولیس نے پایا کہ چاروں لوگوں نے الگ الگ کمروں میں دروازے اور کھڑکیوں کو بند کر کے مبینہ طور پر پھانسی لگا کر خودکشی کرلی، جبکہ بچہ بستر پر مردہ پایا گیا تھا۔

مرنے والوں میں بھارتی (51)، سنچنا (34)، سندھورانی (31)، مدھوساگر (25) اور ایک بچے (سندھورانی کی بیٹی) شامل ہیں۔

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ حادثہ چار دن پہلے کی ہے، لیکن اس کا خلاصہ جمعہ کی شام کو ہوا۔

گھر کے مالک نے بتایا کہ بھارتی کا شوہر شنکر، جو گذشتہ کچھ دنوں سے گھر سے باہر تھا، اپنے کنبہ کے لوگوں سے ملنے آیا کیونکہ تین دنوں سے فون ریسیو نہیں کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے دیکھا کہ سبھی دروازے اور کھڑکیان بند ہیں۔

مزید پڑھیں: جے پور کے عیدگاہ علاقے میں نوجوان کا قتل

اس کے بعد شنکر نے فورا پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ دروازے توڑنے پر سبھی کو گھر سے باہر نکالا گیا اور پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا۔

شنکر ایک مقامی اخبار کے ایڈیٹر ہیں۔ پولیس نے فارنیسنک جانچ کے لیے موقع پر پہنچ کر شواہد جمع کیے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی ترمیمی بل 2021 عوام مخالف: ویلفیئر پارٹی

'مولوی محمد باقر جنگ آزادی میں شہید ہونے والے پہلے صحافی ہیں'

پولیس پڑوسیوں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ گھر میں چھ لوگ رہتے تھے۔ ان میں پانچ لوگوں لوگوں کی موت ہوگئی ہے اور اب صرف تین سال کا بچہ ہی زندہ ہے۔ وہ پانچ دنوں سے بھوکا اور کھانا نہیں ملنے سے کافی کمزور ہو گیا ہے۔ اس کا علاج ہسپتال میں چل رہا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details