پرائیویٹ ہندی ٹی وی چینل کے ایک اینکر کے ذریعہ خواجہ معین الدین چشتیؒ سے متعلق مبینہ طور پر توہین آمیز الفاظ کے استعمال کے بعد بنگلور کی عوام میں کافی غم وغصہ ہے۔ اس میں بنگلور کے ہندو مسلم دونوں شامل ہیں، کیونکہ بلا تفریق مذہب و ملت بنگلورو میں خواجہ کے چاہنے والے موجود ہیں۔
خواجہ کی توہین کرنے والے اینکر پر کارروائی کا مطالبہ
بنگلور میں 15 سے زائد تنظیموں نے اسسٹنٹ پولیس کمشنرکو شکایت درج کرائی۔
اس سلسلے میں آج شہر کی 15 ہندو اور مسلم سماجی تنظیموں کی جانب سے پولیکیشی نگر کے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کو شکایت سونپی گئی۔
اس موقع پر تنظیم صوفیا والمشائخ کے صدر صوفی ولی قادری نے مطالبہ کیا کہ حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ کے متعلق نفرت بھرا بیان دینے والے اینکر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
سدبھاونا منچ کے صدر صادق پاشاہ نے بتایا کہ اس مسئلے میں پولیس کی عدم کارروائی پر ہم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے اور ہمارے بزرگان دین کی توہین کرنے والے فرقہ پرست عناصر کو سزا دلانے کا کام کرینگے۔
اس موقع پر جمعیت الصوفیاء والمشائخ، سدبھاونا اسوسیشن، ڈاکٹر امبیڈکر سنگھ، ٹیپو سلطان یونائٹیڈ فرنٹ کے علاوہ مختلف تنظیموں نے اسسٹنٹ پولیس کمشنر کو اپنی تحریری شکایت سونپی۔