بنگلور: پینل ڈسکشن میں دانشوران نے مرکزی حکومت کی جانب سے نافذ کردہ چند پالیسیوں جیسے ڈی مانٹائزیشن، کشمیر میں آرٹیکل 370 کی منسوخی، جی ایس ٹی کے نفاذ کو غیر ضروری و عوام مخالف ٹھہرایا۔
بنگلورو: ملک میں درپیش مسائل پر دانشوران کا پینل ڈسکشن - MF Pasha, Secretary, Forum for Democracy and Communal Amity
بنگلورو شہر کے کے اے ایس ہال میں "فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل ایمیٹی" کی جانب سے شہر کے معروف سماجی کارکنان، صحافی، دانشوران، ہائی کورٹ و سپریم کورٹ کے سابق ججز کا ایک پینل ڈسکشن منعقد کیا گیا جس میں ملک میں درپیش مسائل کے متعلق بحث و مباحثہ کیا گیا۔
پینل ڈسکشن
اس موقع پر پروفیسر نرسمہیہ نے بتایا کہ برسر اقتدار بھارتیہ جنتا پارٹی حکومت سے اختلاف رائے رکھنے والوں پر سیڈیشن اور انسداد دہشت گردی قانون یو اے پی اے کا بے تحاشہ غلط استعمال کر رہی ہے اور غیر ضروری طور پر سی اے اے اور این پی آر و این آر سی جیسے قوانین کا نفاذ کر رہی ہے۔
اس موقع پر فورم فار ڈیموکریسی اینڈ کمیونل ایمیٹی کی نائب صدر کاتیانی چامراج نے کہا کہ ملک کی جمہوریت کو درپیش خطرات سے لڑنے کے لیے دانشوران متحد ہوکر اٹھ کھڑے ہوں اور ایک عوامی تحریک چلائیں۔