اردو

urdu

ETV Bharat / city

گلبرگہ میں کسانوں کا چار دنوں سے احتجاج - کسانوں کو ہوئے نقصان کی بھرپائی

گلبرگہ ضلع میں تور کی فصل کو ہوئے نقصان کے عوض اور اس کی بھرپائی کے لیے مرکز اور ریاستی حکومتوں سے کسانوں کو مالی امداد فراہم کر نے کا مطالبہ۔

گلبرگہ میں کسانوں کا چار دنوں سے احتجاج
گلبرگہ میں کسانوں کا چار دنوں سے احتجاج

By

Published : Jan 12, 2021, 10:38 AM IST

ریاست کر ناٹک گلبرگہ شہر میں آل انڈیا کسان سبھا تنظیم کی جانب سے گزشتہ چار دنوں سے ضلع کمشنر آفس کے سامنے احتجاج دھرنا جاری ہے۔

یہاں احتجاج کر رہے کسانوں کی مانگ ہے کہ تور کی قیمت میں اضافہ کیا جائے اور اس فصل سے کسانوں کو ہوئے نقصان کی بھرپائی کی جائے۔

گلبرگہ میں کسانوں کا چار دنوں سے احتجاج

آل انڈیا کسان سبھا تنظیم کے رکن سنیل مارنپاڈے نے ای ٹی وی بھارت کو بنابتایا کہ گلبرگہ ضلع میں سب زیادہ تور کی پیدوار ہوتی ہے، گزشتہ برس 2020 میںہوئے موسلادھار بارش اور سیلاب کی وجہ سے کئی ہزار ایکٹر تور کی فصل کو نقصان ہوا ہے۔

اس لیے مرکزی اور ریاستی حکومت تور کی فصل کو نقصان ہونے کے بارعث کسانوں کو مالی امداد فراہم کرے اور ڈاکٹر سوامی ناتھ رپورٹ کے تحت گلبرگہ میں تور کی فصل کو 8750 روپیے کوئنٹل میں خریدی کی ضمانت دے، احتجاجی کسانوں کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات پورے نہیں کیے جائیں گے تب تک ان کا دھرنا اور احتجاج جاری رہے گا۔

کسان تنظیم کے سکریٹری اشوک نے کہا سال 2020 میں کسانوں کی تور کی فصل کو کافی نقصان پہنچا ہے، ریاستی حکومت اس نقصان تلافی اور بھرپائی کے لیے کسانوں کو فی ایکٹر دو ہزار روپے مالی امداد فراہم کرے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details