اردو

urdu

ETV Bharat / city

کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کا عہد - solve farmers problems

یادگیر میں گری نگر کسان ڈیولپمنٹ سنگھ کے اجلاس میں کئی فیصلے لئے گئے ہیں۔

farmer
farmer

By

Published : Jul 4, 2020, 4:13 PM IST

کرناٹک کے ضلع یادگیر میں گری نگر کسان ڈولپمنٹ سنگھ یادگیر کے زیر اہتمام کسانوں کے مسائل پر ایک جلسہ شہر کے ( اے پی ایم سی) اگریکلچر پروڈیوس مارکیٹ کمیٹی کے میٹنگ ہال میں منعقد ہوا۔

کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کا عہد
اجلاس کی صدارت کسان سنگھ کے صدر ڈاکٹر در گننا نے کی۔ اس موقع پر تنظیم گری نگر کسان ڈویلپمنٹ سنگھ کی جانب سے تمام مہمانان کی گل پوشی کی گئی۔سنگھ کے صدر ڈاکٹر در گننا نے اپنے خطاب میں کہا کہ ملک کی سرحد پر جوان شہید ہو رہے ہیں اور ملک کے اندر کسان مر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کی ہمیشہ صرف بیان بازی ہی ہوئی ہے، زمینی سطح پر کسان آج بھی پریشان حال ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کی کئی ریاستوں میں کسان آج بھی اپنے مسائل سے پریشان ہیں۔
کئی ریاستوں میں فصل کی تباہی اور قرض کے بوجھ کے باعث خودکشی جیسے اقدامات بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں ہماری تنظیم کی جانب سے پریشان حال اور مسائل سے دوچار کسانوں کی رہنمائی کی جائے گی۔
حکومت کی جانب سے کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اسکیمیں آتی ہے لیکن اس کا فائدہ کسانوں کو نہیں ہوتا، یہاں تک کہ اسکیم سے متعلق کسانوں کو خبر تک نہیں ہوتی ہے۔
اس موقع پر انہوں نے تنظیم کے دیگر ذمہ داران سے بھی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا واحد مقصد کسانوں کے مسائل کو حل کرنا ہے اور یہ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
صدر نے کہا کہ میں اس تنظیم سے جڑے تمام لوگوں سے یہ امید رکھتا ہوں کہ وہ اپنے اپنے علاقے میں اپنے کسانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details