ریاست کرناٹک میں حکومت نے کووڈ وبا کو ختم کرنے کے لیے 14 دنوں کا سخت لاک ڈاؤن نافذ کیا ہے اور اس دوران ضروری اشیاء کی خرید و فروخت کے لئے صبح 6 بجے سے 10 بجے دن تک، 4 گھنٹوں کی مہلت دی ہے۔ اس تعلق سے ای ٹی وی بھارت نے شہر کی کے آر مارکٹ کے وینڈرس سے بات کی جو لاک ڈاؤن کے سبب کافی پریشانیوں سے دوچار ہیں۔
ٹھیلے والوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن سے انہیں بڑی دشواریاں ہو رہی ہیں، ان کے سامان کی فروخت بمشکل 10 فیصد ہی ہوپارہی ہے جس سے انہیں کافی نقصان ہو رہا ہے۔